اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکورٹی سٹاف نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے قبل سینئر فوٹو گرافر راجہ مدثر کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ایک اخبار کے فوٹو گرافر راجہ مدثر نے شکایت کی کہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے بنی گالہ پہنچے لیکن سیکورٹی سٹاف نے میڈیا کارڈز دکھانے کے …
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکورٹی سٹاف کی بنی گالہ میں سینئر فوٹو گرافر راجہ مدثر کے ساتھ بدتمیزی،کپڑے پھاڑ دیئے،صحافتی تنظیموں کی مذمت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکورٹی سٹاف نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے قبل سینئر فوٹو گرافر راجہ مدثر کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ایک اخبار کے فوٹو گرافر راجہ مدثر نے شکایت کی کہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے بنی گالہ پہنچے لیکن سیکورٹی سٹاف نے میڈیا کارڈز دکھانے کے باوجود انہیں زدو کوب کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ اس موقع پر موجود صحافیوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے فوٹو گرافر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں راجہ مدثر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی اس واقعہ کے بارے میں شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دریں اثناءمختلف صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔








