"تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس میں عشقِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور امن کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔”
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 43ویں عالمی میلاد کانفرنس مینارِ پاکستان گراونڈ میں ہوگی

مزید خبریں
لاہور۔26جولائی (اے پی پی):تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کااجلاس اتوار کے روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا۔ پہلے سیشن کی صدارت ناظمِ اعلی خرم نواز گنڈاپور جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت نائب ناظمِ اعلی ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے کی۔
اجلاس میں 43ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں، دعوتی سرگرمیوں، تنظیمی و انتظامی امور اور قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سنٹرل ورکنگ کونسل نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ 43ویں عالمی میلاد کانفرنس حسبِ روایت مینارِ پاکستان گراونڈ لاہور میں منعقد ہوگی اور اس کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس تحریک منہاج القرآن کا سب سے بڑا سالانہ دعوتی و روحانی اجتماع ہے، جس کے ذریعے عشقِ رسول،سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت، امن، رواداری اور اعتدال کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تمام تنظیمی شعبوں کو ہدایت کی کہ کانفرنس کو ہر لحاظ سے منظم، باوقار اور کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کریں۔ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے مختلف شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران باہمی مشاورت، نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عالمی میلاد کانفرنس اپنی شاندار روایات کے مطابق کامیابی سے منعقد ہو۔اجلاس میں نائب ناظمینِ اعلی، مرکزی قائدین اور سنٹرل ورکنگ کونسل کے اراکین نے شرکت کی اور کانفرنس کے انتظامات کو موثر بنانے کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا۔








