اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آئی جی سندھ پولیس کے اغوا کے معاملے کی صورتحال واضح ہو جائے گی، اپوزیشن جماعتیں اس ایشو کو کنفیوز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، سندھ حکومت ہر معاملے پر پولیس کو استعمال کر رہی ہے اور اپوزیشن نے ملک کو چڑیا گھر بنا دیا ہے۔ منگل کو نجی …
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آئی جی سندھ پولیس کے اغوا کے معاملے کی صورتحال واضح ہو جائے گی، وفاقی وزیر بحری امور
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آئی جی سندھ پولیس کے اغوا کے معاملے کی صورتحال واضح ہو جائے گی، اپوزیشن جماعتیں اس ایشو کو کنفیوز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، سندھ حکومت ہر معاملے پر پولیس کو استعمال کر رہی ہے اور اپوزیشن نے ملک کو چڑیا گھر بنا دیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ ملک کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ قانون کی بالادستی پر یقین نہیں رکھتے تاہم موجودہ حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور انداز سے کام کر رہی ہے کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے بدعنوان قائدین کی لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت کو تحفظ دینے کیلئے جلسے جلوسوں کا سارا ڈرامہ کر رہی ہیں، اپوزیشن کے پاس عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، عدالت نے انہیں مفرور اور اشتہاری قرار دیا ہوا ہے، وہ بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارتی میڈیا ان کے بیانیے کو سراہا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 1 کروڑ 70 لاکھ ووٹوں کے ذریعے جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہار گئیں تو کیا ملک سے جمہوریت ختم ہو گئی، ایسا نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2013ءانتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے چار حلقے کھلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، اپوزیشن جماعتیں 2018ءانتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن انہوں نے عدالت میں کوئی کیس درج نہیں کرایا۔ علی حیدر زیدی نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی ادارے میں مداخلت نہیں کر رہی، تمام ادارے آزادانہ طور پر اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد کا قانون توڑا ہے، سندھ پولیس نے صبح انہیں گرفتار کیا اور اسی دن شام کو ان کی ضمانت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پولیس صوبوں کا موضوع ہے۔









