تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے پاکستان۔جاپان دوطرفہ مشاورت کا ساتوایں مرحلے کا انعقاد

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے پاکستان۔جاپان دوطرفہ مشاورت کا ساتواں مرحلہ جمعہ کو جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا۔جاپانی وزارت خارجہ امور میں ڈائریکٹر جنرل برائے تخفیف اسلحہ و عدم پھیلاﺅ اور شعبہ سائنس کازو توشی ایکاوا نے جاپانی وفد جبکہ ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول و تخفیف اسلحہ ڈویژن محمد کامران اختر نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو سے پاکستان۔جاپان دوطرفہ مشاورت کا ساتواں مرحلہ جمعہ کو جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا۔جاپانی وزارت خارجہ امور میں ڈائریکٹر جنرل برائے تخفیف اسلحہ و عدم پھیلاﺅ اور شعبہ سائنس کازو توشی ایکاوا نے جاپانی وفد جبکہ ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول و تخفیف اسلحہ ڈویژن محمد کامران اختر نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو کے تمام پہلووں سمیت گلوبل تخفیف اسلحہ کے حوالے سے ابھرتے رجحانات اور متعلقہ خطوں اور عالمی سطح پر سیکورٹی و سٹریٹجک استحکام کو درپیش خطرات سے متعلق امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply