قصور۔ 17 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالج قصور میں سالانہ سپورٹس گالا2024ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد ارشد بھٹی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ‘ طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔سپورٹس گالا کا …
تدریس کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشوو نما کیلئےسپورٹس گالا کا انعقاد بہت ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر قصور

مزید خبریں
قصور۔ 17 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالج قصور میں سالانہ سپورٹس گالا2024ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد ارشد بھٹی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ‘ طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔سپورٹس گالا کا آغاز روایتی شمع کو روشن کر کے کیا گیا اوراس موقع پر رنگ برنگے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے، آتش بازی کی گئی اور کبوتروں کو آزاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے کلچرل شو‘پی ٹی شوز‘ٹیبلو اور تمام صوبوں کی ثقافت کو پیش کیا۔روایتی چاٹی ریس اور دوڑ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ اساتذہ اور سٹاف کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا جو اساتذہ نے جیت لیا
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے سپورٹس گالا میں شرکت کرنیوالے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو بہت سراہا اور منتظمین کو پروگرام کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی








