تربیت کے ذریعے رویوں میں آنے والی تبدیلی سے افراد کی ذہنی صلاحیتوں میں بہتری رونماہوگی‘ ماروی میمن

بی آئی ایس پی کا ڈبلیو ایف پی کے اشتراک سے غذائیت کے شعبے سے وابستہ کارکنان کوتربیت فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد تربیت کے ذریعے رویوں میں آنے والی تبدیلی سے افراد کی ذہنی صلاحیتوں میں بہتری رونماہوگی‘ ماروی میمن اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) بی آئی ایس پی نے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اشتراک سے غذائیت کے شعبے میں اپنے سماجی …

بی آئی ایس پی کا ڈبلیو ایف پی کے اشتراک سے غذائیت کے شعبے سے وابستہ کارکنان کوتربیت فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
تربیت کے ذریعے رویوں میں آنے والی تبدیلی سے افراد کی ذہنی صلاحیتوں میں بہتری رونماہوگی‘ ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) بی آئی ایس پی نے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اشتراک سے غذائیت کے شعبے میں اپنے سماجی کارکنان کوتربیت فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ماسٹر ٹرینرزملک بھر کے 32اضلاع میں50,000بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹیوں (بی بی سیز)کے ذریعے 1.5ملین مستحق ماﺅں کو غذائیت کے موضوع پر آگاہی فراہم کریں گے۔ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن، کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی مسٹر فن بار کورن‘ ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی مسٹر سٹیفن گلوننگ‘ ڈبلیو ایف پی ہیڈ آف نیوٹریشن مس سیسلا گارزون، سیکرٹری بی آئی ایس پی یاسمین مسعود، ڈبلیو ایف پی پالیسی افیسر ڈاکٹر علی احمد خان، ٹیم لیڈرز، بی آئی ایس پی کی شراکتی فرموں عورت فاﺅنڈیشن اور ماٹ میکڈانلڈ پاکستان کے کلسٹر انچارجز اور سوشل موبلائزرز نے ٹریننگ میں شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ یہ ایک انقلاب کی شروعات ہے اور اس تربیت کے ذریعے رویوں میں آنے والی تبدیلی سے افراد کی ذہنی صلاحیتوں میں بہتری رونماہوگی جس سے آنے والی نسلوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی اور ڈبلیو ایف پی کے مابین شراکت غذائی قلت اور نامکمل ذہنی و جسمانی نشونما پانے والے بچوں میں کمی لاتے ہوئے بنیادی سطح پر اثرانداز ہوگی جس سے ملک کے غریب افراد کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply