تربیلا روڈ لارنسپور، آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

تربیلا روڈ لارنسپور، آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر 22 سالہ نوید ولد فضل آسمانی بجلی کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوا۔

حضرو۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):تربیلا روڈ لارنسپور، آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر 22 سالہ نوید ولد فضل آسمانی بجلی کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ نوجوان کو موقع پر ہی سی پی آر فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال حضرو منتقل کر دیا