تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں کمی

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) تربیلاڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار بھی 40 سے 50 فیصدکم ہوگئی جبکہ منگلاڈیم میں صرف14فٹ پانی باقی رہ گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1380 فٹ کے ڈیڈ لیول تک رہ گیا اور اب ڈیم میں قابل استعمال پانی صرف60 ہزار …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) تربیلاڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار بھی 40 سے 50 فیصدکم ہوگئی جبکہ منگلاڈیم میں صرف14فٹ پانی باقی رہ گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1380 فٹ کے ڈیڈ لیول تک رہ گیا اور اب ڈیم میں قابل استعمال پانی صرف60 ہزار کیوسک باقی ہے ، تربیلا میں پانی کی آمد16 ہزار 800 کیوسک اور اخراج16 ہزار کیوسک ہے ، آئندہ ہفتے تک تربیلا ڈیم سے صرف اتنا ہی پانی خارج کیا جا سکے گا جتنا پانی ڈیم میں پہنچے گا۔ان کاکہناہے کہ اگر پانی کی آمد سے زیادہ اخراج کیا گیا تو ہائیڈل پاورسسٹم کو پانی میں موجودگارے کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Leave a Reply