ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی ہفتہ وارپریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردیداور ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور امریکہ طویل المدتی شراکت دار اور دیرینہ دوست …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردیداور ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور امریکہ طویل المدتی شراکت دار اور دیرینہ دوست ہیں۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کی جانب سے تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کی فراہمی کے نا قابل تردید اور ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، امریکہ کے سابق وزیر دفاع چک ہیگل نے بھی کہا تھا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس حوالے سے بھارت کے سرکردہ رہنماوں کے بیانات بھی موجود ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے زیادہ اقدامات نہیں کئے۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ محاذآرائی اور دہشتگردی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے تا ہم انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت سے راہ فرار اختیار کی ہے۔کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں کشمیریوں کو ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ، 2014 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں ریاستی پشت پناہی سے کشمیریوں کی جگہ ہندووں کی غیر قانونی آباد کاری جاری ہے، اس صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم محمد نوازشریف نے عالمی راہنماوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply