28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی پی ٹی وی کے پروگرام ”براہ...

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی پی ٹی وی کے پروگرام ”براہ راست“ میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بڑا ہی تفصیلی اور جامع موقف دیا ہے جس میں یہ چیز بڑی وضاحت سے بتا دی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو ریاست کے خلاف تخریبی کارروائیوں سمیت یہاں دہشت گردی پھیلانے میں بھی مصروف عمل تھا، اسی مد میں اس کا ٹرائل کیا گیا جس میں اس نے اعتراف جرم بھی کیا، ملکی تمام قواعدوضوابط کو سامنے رکھتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو سزا سنائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”براہ راست“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف کارروائی اپنے نظام کے تحت ملکی قانونی و آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف کلبھوشن یادیو کا ہی نہیں بلکہ بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت کا ہے جس میں اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اس لیے سب کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں نہ صرف دہشت گردی میں ملوث تھا بلکہ یہاں تخریب کاری کی کارروائیوں سمیت دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کر رہا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50712

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں