ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا شہید کشمیری صحافی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے، شجاعت بخاری نے مقبوضہ کشمیر میں نہایت جرات کے ساتھ سچ کو اجاگر کیا اور ہزاروں کشمیریوں کی طرح جام شہادت نوش کیا، ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، عالمی برادری کو کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے، شجاعت بخاری نے مقبوضہ کشمیر میں نہایت جرات کے ساتھ سچ کو اجاگر کیا اور ہزاروں کشمیریوں کی طرح جام شہادت نوش کیا، ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، عالمی برادری کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے دیرینہ مسئلہ کے حل میں اپنا مناسب کردار ادا کرنا چاہئے، وہ منگل کو یہاں شہید کشمیری صحافی شجاعت بخاری کی یاد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان، کشمیری رہنما مشعال ملک اور سینئر صحافی حامد میر بھی موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ شجاعت بخاری کا دل کشمیری عوام کی محبت سے لبریز تھا، شجاعت بخاری نے بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، انہی مظالم کو اجاگر کرنے کی پاداش میں وہ شہید کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فورسز باقی کشمیریوں کو بھی ایسے ہی انجام کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔