اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ نیپال میں لاپتہ پاکستانی سابق فوجی افسر کے معاملے میں دشمن خفییہ ایجنسیوں کا ہاتھ خارج از امکان نہیں۔بھارت پاکستان میں تخریبی و دہشت گرد ی کی سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث رہا ہے۔بھارتی خفیہ ادارے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود …
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ نیپال میں لاپتہ پاکستانی سابق فوجی افسر کے معاملے میں دشمن خفییہ ایجنسیوں کا ہاتھ خارج از امکان نہیں۔بھارت پاکستان میں تخریبی و دہشت گرد ی کی سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث رہا ہے۔بھارتی خفیہ ادارے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی موجودگی میں انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ و منصفانہ استصواب رائے کے زریعے حل کیا جا سکتا ہے۔یہ باتیں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔ کرنل (ر)حبیب ظاہر کے نیپال میں لا پتہ ہونے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سابق فوجی افسر کو ریٹائر ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں۔وہ روزگار کے سلسلے میں نیپال گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سابق فوجی افسر کے لاپتہ ہونے میں دشمن ایجنسیوں کا ہاتھ خارج از امکان نہیں کیونکہ ان کے بھائی نے بھی ایف آئی آ ر میں دشمن ایجنسیوں کو نامزد کیا ہے۔








