مسئلہ کشمیر کا حل خطے اور پوری دنیا کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے ، افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا مقصد دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ صرف …
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
مسئلہ کشمیر کا حل خطے اور پوری دنیا کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے ، افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا مقصد دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ صرف پاکستان و بھارت تمام خطے اور دنیا کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے۔پاکستان اور امریکاافغانستان سے متعلق یکساں موقف رکھتے ہیں،افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا مقصد دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنا ہے ،اس سے دونوں ملکوں کو یکساں فائدہ ہوگا۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کا دیرینہ تنازعہ حل؛ کرنے کیلئے ہمیشہ امریکہ سمیت تمام عالمی برادری سے تعاون کی درخواست جبکہ بھارت نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہ ابھارت اس ملسے کو خود اقوام متحدہ لے گیا لیکن ستر سال گزرنے کے باوجود بھارت آج تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کر رہا۔ترجمان نے کہ ا پاکستان بھارت اور کشمیری اس مسلہ کے تین فریق ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نہ صرف پاکستان و بھارت بلکہ خظے اور تمام دنیا کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔









