ترجمان وزارت خارجہ نفیس زکریا کا ریڈیو پاکستان کو انٹرویو

افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کا مقصد دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی ہے ترجمان وزارت خارجہ نفیس زکریا کا ریڈیو پاکستان کو انٹرویو اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام …

افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کا مقصد دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی ہے
ترجمان وزارت خارجہ نفیس زکریا کا ریڈیو پاکستان کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ریڈیو پاکستان کو دیئے گئے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بد امنی کی صورتحال کے باعث خطے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دورہ ایران دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ہی افغانستان میں امن کے حامی ہیں ۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply