ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن کی” اے پی پی” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لئے سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔پیر کو ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تنصیب سے دونوں ممالک کے …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لئے سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔پیر کو ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تنصیب سے دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی رابطوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کے درآمدی بل میں نمایاں کمی سے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی اور قومی خزانے پر ادائیگیوں کے دبائو میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے کر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سابقہ حکومتوں کی طرح بھیک مانگنے کی بجائے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے نہ صرف دوست ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں