ترسیلات زر بڑھ کر 6444.46 ملین امریکی ڈالر ہو گئی

کراچی ۔ 9 نومبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18ءکے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں6444.46 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 6301.39 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2017ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1654.45 ملین ڈالر تھی جو ستمبر 2017ءکے مقابلے میں27.87 فیصد زیادہ …

کراچی ۔ 9 نومبر (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18ءکے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں6444.46 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 6301.39 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2017ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1654.45 ملین ڈالر تھی جو ستمبر 2017ءکے مقابلے میں27.87 فیصد زیادہ اور اکتوبر 2016ءکے مقابلے میں5.99 فیصد زائد ہیں۔ بلحاظ ملک اکتوبر 2017ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب461.07 ملین ڈالر، 333.57 ملین ڈالر،215.64 ملین ڈالر،270.46 ملین ڈالر،184.76 ملین ڈالر اور51.12 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ اکتوبر 2016ءمیں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب470.19 ملین ڈالر،358.38 ملین ڈالر،183.26 ملین ڈالر،173.4 ملین ڈالر،183.13 ملین ڈالر اور35.36 ملین ڈالر تھیں۔ اکتوبر 2017ءکے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر137.83 ملین ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2016ءمیں ان ملکوں سے157.30 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply