ترقیاتی کاموں اور ادارہ جاتی اصلاح کے ذریعے عوامی بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں ، راشد حفیظ

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ملک میں عدل و انصاف، قانون اور میرٹ کی بالادستی قائم کرنا آسان کام نہیں مگر ہماری لیڈر شپ بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کسی خوف، ڈر یا لالچ اور دھونس و دھاندلی میں آئے بغیر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے …

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ملک میں عدل و انصاف، قانون اور میرٹ کی بالادستی قائم کرنا آسان کام نہیں مگر ہماری لیڈر شپ بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کسی خوف، ڈر یا لالچ اور دھونس و دھاندلی میں آئے بغیر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن پر کام کر رہے ہیں اور یہی ان جیسے عظیم لیڈر کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنے کی بہترین طریقہ و سلیقہ ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر سید پور روڈ کے سامنے منعقدہ کھلی کچہری ، یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے مختلف تقریبات میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں اور ادارہ جاتی اصلاح کے ذریعے عوامی بہبود کیلئے جو کام کر رہے ہیں وہ بے مثال ہیں اور ان کے نتیجے میں عوام ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں، کھلی کچہری کے دوران راجہ راشد حفیظ نے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے، یوم قائد کے حوالے سے تقریبات کے دوران اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں، وزیر اعظم جب ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو ان کا مقصد ہمارے اسی نظرئیے کا احیاء اور اس پر عمل درآمد ہوتا ہے، انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان لیڈروں نے اپنے پختہ کردار و عمل اور خلوص نیت کے ساتھ کام کیا جس کے نتیجے میں آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں مگر ابھی تک قیام پاکستان کی بنیاد بننے والے نظرئیے کو زیر عمل لانے کی عملی جدوجہد ہم سب کے ذمہ واجب الادا فرض اور قرض ہے۔

مزید خبریں