پشاور۔15نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ ترقیافتہ قوموں نے تعلیمی اورتحقیقی میدانوںمیں جدوجہدکرکے کامیابی حاصل کرکے ملک کانام روشن کیاہے،ہمیں بھی اپنے نوجوان طلباء وطالبات سے قوی امیدہے کہ تعلیم اورتحقیق کے میدان میں تمام توانائی صرف کرکے ملک وقوم کانام روشن کریں گے ،روشن مستقبل کیلئے صرف سوچنانہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں، دن رات محنت کرنی پڑتی ہے،ہروہ فردجومحنت اورجدوجہدکرتاہے ضروراسے ثمرات سے نوازاجاتاہے،کامیابی وکامرانی …
ترقیافتہ قوموں نے تعلیمی اورتحقیقی میدانوںمیں جدوجہدکرکے کامیابی حاصل کی ہے،اسدقیصر

مزید خبریں
پشاور۔15نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ ترقیافتہ قوموں نے تعلیمی اورتحقیقی میدانوںمیں جدوجہدکرکے کامیابی حاصل کرکے ملک کانام روشن کیاہے،ہمیں بھی اپنے نوجوان طلباء وطالبات سے قوی امیدہے کہ تعلیم اورتحقیق کے میدان میں تمام توانائی صرف کرکے ملک وقوم کانام روشن کریں گے ،روشن مستقبل کیلئے صرف سوچنانہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں، دن رات محنت کرنی پڑتی ہے،ہروہ فردجومحنت اورجدوجہدکرتاہے ضروراسے ثمرات سے نوازاجاتاہے،کامیابی وکامرانی محنت کی محتاج ہوتی ہے نہ کہ دولت وزرکی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں واناویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے 17ویں سالانہ سکالرشپ اورتقسیم ایوارڈکے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروانا ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدررحمت اللہ وزیر، آرپی او ڈیرہ اسماعیل خان یاسین فاروق،ڈپٹی کمشنرڈی آئی خان عارف اللہ اعوان،ڈپٹی کمشنرجنوبی وزیرستان خالدخان اورڈی پی او ڈی آئی خان عارف شہبازوزیربھی موجودتھے۔تقریب میں60ہونہارطلباء میں ایوارڈزتقسیم کے گئے۔اسدقیصرنے کہاکہ شعبہ تعلیم میں بہترین اصلاحات موجودہ حکومت کامطمع نظرہے،وطن عزیزکے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناہماراوژن ہے ،وتعلیمی اداروں کیلئے وطلباء وطالبات کے روشن مستقبل کیلئے موجودہ حکومت کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہی ہے۔اسدقیصرنے کہاکہ موجودہ حکومت افغانستان کیساتھ اوروسطی ایشیاء میں تجارت کے فروغ کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے، اس ضمن میںجنوبی وزیرستان قبائلی ضلع میںواقع انگوراڈہ پرافغانستان کیساتھ تجارت کاآغازبھی کردیاگیاہے جس کوتاجروںکیلئے مزیدسہل بنایاجارہاہے،انگوراڈہ کھولنااوراس پرتجارت کرناعلاقے کے لوگوںکادیرینہ مطالبہ تھاجوپوراکردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں بجوقبائلی اضلاع(سابقہ فاٹا)میں ترقیاتی منصوبوںکاجائزہ لے گی اورقبائلی اضلاع میں جہاںپرترقیاتی منصوبوںمیں کوئی رکائوٹ آتی ہے تونہ صرف رکاوٹوں کودورکریگی بلکہ منصوبوںپرکام مزیدتیزبھی کرائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح اورخواہش ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام سے جووعدے کئے گئے ہیں وہ جلدازجلدپائیہ تکمیل تک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاافغانستان دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے جوپاکستان اورافغانستان کے عوام کے بہترمفاد میں ہوگا۔







