اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں غربت کی وجہ کرپٹ اشرافیہ ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے ناجائز دولت کو ہدف بنانے کے عزائم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی اس بدعنوان اشرافیہ کے ہاتھوں استحصال اور غربت کا شکار ہیں جو منی لانڈرنگ کےذریعے دولت …
ترقی پذیر ملکوں میں غربت کی وجہ کرپٹ اشرافیہ ہے، وزیراعظم عمرا ن خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں غربت کی وجہ کرپٹ اشرافیہ ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے ناجائز دولت کو ہدف بنانے کے عزائم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی اس بدعنوان اشرافیہ کے ہاتھوں استحصال اور غربت کا شکار ہیں جو منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتی ہے۔ امریکا کے معروف فارن پالیسی جریدے میں امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنے مضمون میں کالے دھن کے خلاف اقدامات کو اپنی اولین ترجیح قراردیا ہے۔ جریدے کے مطابق توقع ہے کہ نہ صرف امریکا بلکہ بیرون ملک کالے دھن کی روک تھام کے لئے اقدامات نو منتخب امریکی صدرکی انتظامیہ کا محور ہو ں گے۔ جوبائیڈ ن نے اوبامہ کے نائب صدر کی حیثیت سے کرپشن اور کرپشن کی رقم کے ناجائز استعمال کے خلاف جنگ کو اپنا نصب العین بنائے رکھا اور وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر کی حیثیت سے بھی اس پر توجہ مرکوز کریں گے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام میں شفافیت لانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اپنی کوششوںکو تیز کریں گے اور ٹیکس چوروں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور غریب ملکوں کی چوری کی گئی دولت اور اثاثوں کو پکڑیں گے اور ان رہنمائوں کے لئے صورتحال کو مشکل بنا دیں گے جو بے نامی کمپنیوں میں اپنے لوگوں سے رقم لوٹ کر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔








