ترلائی، کھنہ پل کے قریب دھماکے کے پیشِ نظر پمزمیں ہائی الرٹ

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ترلائی، کھنہ پل کے قریب حالیہ دھماکے کے پیشِ نظر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔پمز انتظامیہ کی جانب سے جنرل سرجری، نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں سے متعلق ڈاکٹرز، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس اور معاون عملے کی فوری دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ترلائی، کھنہ پل کے قریب حالیہ دھماکے کے پیشِ نظر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔پمز انتظامیہ کی جانب سے جنرل سرجری، نیورو سرجری اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں سے متعلق ڈاکٹرز، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس اور معاون عملے کی فوری دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آنے والے زخمیوں کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔تمام متعلقہ شعبوں کو آن ڈیوٹی عملے کی فوری تعیناتی، اضافی عملے کو سٹینڈ بائی رکھنے اور ایمرجنسی اینڈ ایکسیڈنٹ سینٹر کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کے ذریعے ہنگامی صورتحال کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔