ترلائی میں کنگ عبدالعزیز السعود ہسپتال کے جاری منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 510 ملین روپے مختص

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ترلائی میں کنگ عبدالعزیز السعود ہسپتال کے جاری منصوبے کے لیے قومی صحت ڈویژن کے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 510 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت قومی صحت کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ترلائی میں وزارت قومی صحت کے جاری منصوبے کنگ عبدالعزیز السعود ہسپتال کی تکمیل کے لئے 510 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 2499.993 ملین روپے لگایا گیا ہے۔