ترکیہ کا ایف۔16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

انقرہ۔25فروری (اے پی پی):ترکیہ کا ایف۔16 لڑاکا طیارہ مغربی صوبہ بالی کیسر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق ترک وزارتِ قومی دفاع نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 56 منٹ پر بالی کیسر میں قائم 9ویں مین جیٹ بیس کمانڈ سے پرواز …

انقرہ۔25فروری (اے پی پی):ترکیہ کا ایف۔16 لڑاکا طیارہ مغربی صوبہ بالی کیسر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق ترک وزارتِ قومی دفاع نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 56 منٹ پر بالی کیسر میں قائم 9ویں مین جیٹ بیس کمانڈ سے پرواز کرنے والے ہمارے ایف۔16 طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا،جس پر فوری طور پر شروع کیے گئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ مل گیا ۔ وزارت نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔