ترکیہ کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران اضافہ،برآمدات میں تیزی اور درآمدات میں کمی

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ترکیہ کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران اضافہ ہوا،برآمدات میں تیزی اور درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تافروری 2023 ترکیہ کو207.24 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.34 فیصدزیادہ ہیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترکیہ کوبرآمدات سے …

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ترکیہ کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران اضافہ ہوا،برآمدات میں تیزی اور درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تافروری 2023 ترکیہ کو207.24 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.34 فیصدزیادہ ہیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترکیہ کوبرآمدات سے ملک کو206.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا ۔

فروری میں ترکیہ کو پاکستانی برآمدات کاحجم 21.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 21.79 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 26.25 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں ترکیہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 354.70 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترکیہ سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر44.24 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ،اس عرصے میں ترکیہ سے درآمدات کاحجم 334.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 482.06 ملین ڈالرتھا۔

فروری میں ترکیہ سے 49.36 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو جنوری میں 38.90 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 61.12 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2022 میں ترکیہ سے درآمدات پر943.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔