ترکیہ کے صوبے ادانا میں 5 درجے شدت کا زلزلہ
ترکیہ کے صوبے ادانا میں 5 درجے شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
انقرہ ۔21ستمبر (اے پی پی):ترکیہ کے صوبے اَدانا میں ریکٹر سکیل پر 5 درجے شدت کا زلزلہ آیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شنہوا کے مطابق ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 4 بج کر 2 منٹ پر ضلع سائم بیلی میں 7 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ صوبوں قیصری، عثمانیہ اور قہرمان مرعش میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے امدادی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔








