ترکی جرمن شہریوں کو رہا کرے، جرمن چانسلر

برلن ۔ 30 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی میں زیر حراست جرمن شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انجیلامرکل نے موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل اپنی روایتی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صحافی ڈینیز یوچیل اور میسالے تولو کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن پیٹر اشٹوئڈنر کا …

برلن ۔ 30 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی میں زیر حراست جرمن شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انجیلامرکل نے موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل اپنی روایتی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صحافی ڈینیز یوچیل اور میسالے تولو کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن پیٹر اشٹوئڈنر کا ذکر کیا۔انجیلا مرکل نے کہا کہ وہ ترک حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ جرمن ترک تعلقات ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جرمن حکومت اپنی ترک پالیسی کے حوالے سے ایک نئی سمت کے تعین کا فیصلہ کر چکی ہے۔

Leave a Reply