ترکی میں فتح اللہ گولن کے حامی تین امیر ترین تاجر گرفتار

انقرہ ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ترک حکام نے ناکام بغاوت کے بعد شروع کے جانے والے کریک ڈاو¿ن کے سلسلے کو کاروباری شعبے تک وسیع کر دیا ہے۔ تحقیقات کے لیے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کے حامی تین امیر ترین تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں کی وجہ سے ترکی کے خلاف بین الاقوامی تنقید …

انقرہ ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ترک حکام نے ناکام بغاوت کے بعد شروع کے جانے والے کریک ڈاو¿ن کے سلسلے کو کاروباری شعبے تک وسیع کر دیا ہے۔ تحقیقات کے لیے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کے حامی تین امیر ترین تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں کی وجہ سے ترکی کے خلاف بین الاقوامی تنقید میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ یورپی یونین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے صورت میں ترکی کی یونین میں شمولیت سے متعلق جاری مذاکراتی عمل کو منجمد کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply