انقرہ۔ 5 مئی (اے پی پی) ترکی میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 127659سے تجاوز کرگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3461 ہوگئی ہے۔ منگل کو ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ترکی کی حکومت نے مئی کے وسط سے ملک میں نافذ لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ترکی کے صدر …
ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 127659سے تجاوز، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3461ہوگئی

مزید خبریں
انقرہ۔ 5 مئی (اے پی پی) ترکی میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 127659سے تجاوز کرگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3461 ہوگئی ہے۔ منگل کو ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ترکی کی حکومت نے مئی کے وسط سے ملک میں نافذ لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ مئی کے وسط سے ترکی میں شاپنگ سینٹرز اور ہئیر سیلون اور چند دیگر دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترکی کے 31 شہروں میں مکمل طور پر لاک ڈاو¿ن اور کرفیو نافذ ہے۔ تاہم اب حکومتی اعلان کے مطابق بزرگ شہریوںاور بچوں کو دس مئی سے صرف اپنے گھروں کے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ ترک صدر کا کہنا کہ ہیئر سیلون 11 مئی سے کام شروع کرسکتے ہیں اور تعلیمی ادارے 15 جون سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے قوانین کی پاسداری نہیں کی تو ایک بار پھر سختی کی جاسکتی ہے۔ ترکی کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے ملک میں اب تک تقریباً ساڑھے تین ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کا انکشاف 11مارچ کو ہوا تھا۔








