ترکی میں ہنگامی حالت کا خاتمہ ،اقوام متحدہ کا خیر مقدم

نیویارک ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے ترکی میں 15 جولائی 2016ءکی ناکام بغاوت کے بعد ملک میں 3 ماہ کی مہلت کے لیے 7 دفعہ ہنگامی حالت کا نفاذ بالاخر شب 1200 بجے سے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔اس ہنگامی حالت کا نفاذ ملک بھر میں فیتو سمیت ” پی کے کے“ اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی …

نیویارک ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے ترکی میں 15 جولائی 2016ءکی ناکام بغاوت کے بعد ملک میں 3 ماہ کی مہلت کے لیے 7 دفعہ ہنگامی حالت کا نفاذ بالاخر شب 1200 بجے سے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔اس ہنگامی حالت کا نفاذ ملک بھر میں فیتو سمیت ” پی کے کے“ اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے عمل میں لایا گیا تھا۔ ترک آئین کے مطابق ،ہنگامی حالت کے رائج کردہ نفاذ کی توسیع کےلیے اگر پارلیمان میں قرارداد پیش نہ کی جائے تو اس کی حیثیت خود بخود زائل ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں