ترکی نے 130000 ٹن ملنگ گندم کی خریداری کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری کر دیئے

ہمبرگ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) یورپی تاجروں نے کہاہے کہ ترکی نے 130000 ٹن ملنگ گندم کی خریداری کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔ہمبرگ کی اجناس کی خریداری کی منڈی میں اس معاملے سے واقف تاجروں نے صحافیوں کو بتایا کہ گندم کی خریداری کیلئے قومی اجناس بورڈ نے جاری کیے ہیں جن کی آخری تاریخ 8 مارچ(آج ) ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے 13 …

ہمبرگ ۔ 07 مارچ (اے پی پی) یورپی تاجروں نے کہاہے کہ ترکی نے 130000 ٹن ملنگ گندم کی خریداری کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔ہمبرگ کی اجناس کی خریداری کی منڈی میں اس معاملے سے واقف تاجروں نے صحافیوں کو بتایا کہ گندم کی خریداری کیلئے قومی اجناس بورڈ نے جاری کیے ہیں جن کی آخری تاریخ 8 مارچ(آج ) ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے 13 مختلف ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جن میں ہر ایک 10000 ٹن پر مشتمل ہے۔ان کی ترسیل فوری طور پر (15-25 مارچ) مطلوب ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply