انقرہ۔ 6 مئی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ببانگ دہل پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی سے آگاہ کرتا رہے گا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹّی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کا دفتر تھا۔ حملے کے بعد ترک صدر نے اناطولیہ …
ترکی پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی سے آگاہ کرتا رہے گا، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ۔ 6 مئی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ببانگ دہل پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی سے آگاہ کرتا رہے گا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹّی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کا دفتر تھا۔ حملے کے بعد ترک صدر نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل شینول کزانجی کو ٹیلی فون کرکے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ ان تمام حملوں کے باوجود ترکی اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی ببانگ دہل پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی اور ظلم سے آگاہ کرتی رہے گی۔ ترکی کی وزارت خارجہ کہ طرف سے حملے کے بارے میں جاری بیان میں اسرائیل کے حملوں کے مقابل بین الاقوامی برادری سے حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے۔








