ترکی کے سفیربابرگرگین کی منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی“ مسعود ملک سے گفتگو

پاکستان اور ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے خبروں،تصاویر اور ویڈیوز کے تبادلوں کے ذریعے اپنے اپنے ملکوںکے بارے میں مثبت تاثر کو اجاگر کرسکتے ہیں ترکی کے سفیربابرگرگین کی منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی“ مسعود ملک سے گفتگو اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں ترکی کے سفیربابرگرگین نے ترکی کا سرکاری خبررساں ادارہ اورایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)کے مابین قریبی تعاون بڑھانے کی خواہش …

پاکستان اور ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے خبروں،تصاویر اور ویڈیوز کے تبادلوں کے ذریعے اپنے اپنے ملکوںکے بارے میں مثبت تاثر کو اجاگر کرسکتے ہیں
ترکی کے سفیربابرگرگین کی منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی“ مسعود ملک سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں ترکی کے سفیربابرگرگین نے ترکی کا سرکاری خبررساں ادارہ اورایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)کے مابین قریبی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوںسرکاری خبررساں ادارے اپنے ملکوں کو مزیدقریب لاسکتے ہیں۔جمعرات کو ”اے پی پی“ ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی“ مسعود ملک سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ترکی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے عوامی دلچسپی سے متعلق خبروں،تصاویر اور ویڈیوز کے تبادلوں کے ذریعے اپنے اپنے ملکوںکے بارے میں مثبت تاثر کو اجاگر کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply