نیویارک ۔ 14 اپریل (اے پی پی) ترک صدر طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے شام میںکیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے تنظیم انسداد کیمیائی ہتھیار(اوپی سی ڈبلیو) سے جانچ کرانے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیب اردوان نے ٹیلی فون پر پیوٹن سے بات چیت کے دوران کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف جرم ہے اور …
ترک اور روسی صدور کا شام میںکیمیائی حملے کی او پی سی ڈبلیو سے تحقیقات پر اتفاق

مزید خبریں
نیویارک ۔ 14 اپریل (اے پی پی) ترک صدر طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے شام میںکیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے تنظیم انسداد کیمیائی ہتھیار(اوپی سی ڈبلیو) سے جانچ کرانے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیب اردوان نے ٹیلی فون پر پیوٹن سے بات چیت کے دوران کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف جرم ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔واضح ذکر ہے کہ گذشتہ چار اپریل کو شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے علاقے خان شیخون میں مبینہ کیمیائی حملے میں درجنوں لوگ مارے گئے تھے جس میں کئی بچے بھی شامل تھے۔







