کراچی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاکستان میں اپنی مصروفیات کے دوران معزز مہمان نے 2 اپریل کو چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ …
ترک بحری افواج کے سربراہ کی کراچی اور لاہور میں پاک بحریہ کی یونٹس کا دورہ اور فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاکستان میں اپنی مصروفیات کے دوران معزز مہمان نے 2 اپریل کو چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ امور سمیت موجودہ اور مستقبل کے بحری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل عدنان عزبل نے لاہور اور کراچی میں تعینات پاک بحریہ کی مختلف فیلڈ کمانڈز کا دورہ کیا۔ لاہور میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی سے ملاقات کی۔ اپنے دورہ کراچی میں ترک بحری افواج کے سربراہ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار ، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوںکے دوران دو طرفہ بحری اشتراک اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی۔








