ماسکو ، انقرہ ۔2مارچ (اے پی پی):ترکیہ میں روسی سفارتخانے نے دعوی کیا ہے کہ روس اور ترکیہ کے درمیان سمندر میں بچھائی گئی گیس پائپ لائنوں ترک سٹریم اور بلیو سٹریم کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی غرض سے تخریب کاری کی کوششیں کی گئی ہیں۔ تاس کے مطابق سفارتخانے نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی جانب سے ترک سٹریم اور بلیو سٹریم کے انفراسٹرکچر کے خلاف تخریب …
ترک سٹریم اور بلیو سٹریم پائپ لائنوں پر تخریب کاری کی کوششیں، روسی سفارتخانے کا دعویٰ

مزید خبریں
ماسکو ، انقرہ ۔2مارچ (اے پی پی):ترکیہ میں روسی سفارتخانے نے دعوی کیا ہے کہ روس اور ترکیہ کے درمیان سمندر میں بچھائی گئی گیس پائپ لائنوں ترک سٹریم اور بلیو سٹریم کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی غرض سے تخریب کاری کی کوششیں کی گئی ہیں۔ تاس کے مطابق سفارتخانے نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی جانب سے ترک سٹریم اور بلیو سٹریم کے انفراسٹرکچر کے خلاف تخریب کاری کی کوششیں کی گئیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اس سے قبل روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بریفنگ میں کہا تھا کہ روسی انٹیلی جنس اداروں کے پاس اطلاعات ہیں کہ یوکرینی حکومت بحیرہ اسود میں گیس پائپ لائنوں کے خلاف تخریب کاری کی تیاری کر رہی ہے، اور یہ معلومات ترکی کے ساتھ متعدد بار شیئر کی جا چکی ہیں۔روسی حکام کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ترک سٹریم اور بلیوسٹریم بحیرہ اسود میں بچھائی گئی دو پائپ لائنز ہیں جن کے ذریعے روس سے قدرتی گیس براہ راست ترکیہ کو سپلائی کی جاتی ہے ۔2003 سے کام کرنے والی بلیو سٹریم سے گیس کی ترسیل کی صلاحیت 16 ارب مکعب میٹر سالانہ جبکہ بعد میں بچھائی جانے والی بلیوسٹریم گیس پائپ لائن کی گنجائش 31.5 ارب مکعب میڑ سالانہ ہے جس سے ترکیہ اور یورپ کے دیگر ممالک کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔








