ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر مشکور ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر مشکور ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترک صدر اور ایرانی سپریم لیڈر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔