ترک صدر رجب طیب اردوان جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ کابینہ ارکان اور سینئر حکومتی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد سمیت اہم ترک کمپنیوں کے سربراہوں پر مشتمل وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ ہو گا۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے صدر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ کابینہ ارکان اور سینئر حکومتی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد سمیت اہم ترک کمپنیوں کے سربراہوں پر مشتمل وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ ہو گا۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے صدر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر کے مابین ون آن ون ملاقات ہو گی جبکہ دونوں ملکوں کے رہنما بعد ازاں پاک ترکی اعلیٰ سطحی سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ سمیت متعدد اہم ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہونگے۔دونوں رہنماء مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔ صدر طیب اردوان اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ وزیر اعمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان۔ترکی بزنس و انوسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کرینگے جس میں دونوں ملکوں کے نمایاں سرمایہ کار اور تاجر شریک ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان اور صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات پائیدار شراکت دارے میں تبدیل ہوئے ہیں، دونوں ممالک تیز رفتار اقتصادی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میںفعال تعاون بڑھانے کا خواہاں ہیں۔صدر رجب طیب اردوان کے دورہ سے دونون ملکوں کے مابین روایتی یکجہتی اور روشتے مزید مستحکم اور گہرے ہونگے۔