ترک صدر کاچین کے تعاون سے چوتھا نیو کلئیر پاور پلانٹ تعمیرکرنے کی خواہش کا اظہار

انقرہ۔30 جولائی(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ چین نے نیوکلئیر پاور پلانٹ کے لئے مثبت تاثر دیا ہے اور چوتھے نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر بھی اس ملک کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدرطیب اردوان نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ جامع مذاکرات کئے۔ترک ذرائع ابلاغ کے …

انقرہ۔30 جولائی(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ چین نے نیوکلئیر پاور پلانٹ کے لئے مثبت تاثر دیا ہے اور چوتھے نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر بھی اس ملک کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدرطیب اردوان نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ جامع مذاکرات کئے۔ترک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی طرف سے ان مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدرنے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے چین اور ترکی کے درمیان جوہری توانائی کے موضوع پر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کے شعبے میں ہم نے روس کے ساتھ مل کر پہلا قدم اٹھایا اور وہ کام اس وقت جاری ہے۔

مزید خبریں