جوہانسبرگ ۔ 27جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی ہم منصب ولادِ میر پیوٹن سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ملاقات کی۔ترک خبرساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران صدر اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان سیاسی، عسکری، اقتصادی ، ثقافتی ، تجارتی تمام ہی شعبوں میں تعلقات بڑی سرعت سے فروغ پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے …
ترک صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔ 27جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی ہم منصب ولادِ میر پیوٹن سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ملاقات کی۔ترک خبرساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران صدر اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان سیاسی، عسکری، اقتصادی ، ثقافتی ، تجارتی تمام ہی شعبوں میں تعلقات بڑی سرعت سے فروغ پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بہت اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے اور امسال 6 ملین روسی سیاح ترکی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر حسد محسوس کی جا ری ہے۔








