ترک فضائیہ کا عراق میںآپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

81

استنبول ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی شمالی عراق میںبمباری سے 5 دہشت گر د ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے نے فوجی ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے علاقوں سینات حفتنن اور متینہ میں آپریشنوں کر کے علیحدگی تنظیم ”پی کے کے” کے متعدد ٹھکانوں ، غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔