ترک فضائیہ کی شمالی عراق پر حملے میں 15 دہشتگرد ہلاک

انقرہ۔11 نومبر(اے پی پی) ترک فضائیہ کی شمالی عراق پر حملے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز نے کہا ہے کہ شمالی عراقی علاقوں الغارہ، زاپ اور آواشین باسیان میں ترک فضائیہ کی کارروائی کے دوران دہشتگرد تنظیم پی کے کے کے 15 دہشتگرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں ، پناہ گاہوں اور اسلحے کے گودام بھی تباہ کر دیئے گئے۔