ترک لیرے کی قدر میں گراوٹ اقتصادی نہیں سیاسی ہے، بن علی یلدرم

انقرہ ۔ 15 اگست (اے پی پی) ترک قومی اسمبلی کے سپیکر بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ زر مبادلہ کے نرخوں میں اتار چڑھاو¿ معاشی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ بن علی یلدرم نے سفیروں کی دسویں کانفرس کی مناسبت سے ترکی میں متعین غیر ملکی سفیروں سے قصرِ چنکایہ میں ملاقات کی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اسپیکر ترک اسمبلی نے سفیروں سے خطاب میں اقتصادی پیشرفت پر …

انقرہ ۔ 15 اگست (اے پی پی) ترک قومی اسمبلی کے سپیکر بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ زر مبادلہ کے نرخوں میں اتار چڑھاو¿ معاشی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ بن علی یلدرم نے سفیروں کی دسویں کانفرس کی مناسبت سے ترکی میں متعین غیر ملکی سفیروں سے قصرِ چنکایہ میں ملاقات کی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اسپیکر ترک اسمبلی نے سفیروں سے خطاب میں اقتصادی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ محض باتوں، بیانات اور امریکی صدر کے غیرذمہ دارانہ ٹویٹر پیغامات کے بجائے ہمارے قوانین کا احترام کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرےں۔