ترک وزیر خارجہ کی یواے ای کے صدر سے ملاقات ،غزہ میں انسانی ضروریات کی فراہمی کی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا

ابو ظہبی ۔25اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ الشاطی محل نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،انہوں نے یواے ای کے سربراہ کو صدر رجب طیب اردوان کا خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کےدوران دونوں رہنمائوں نے فلسطینیوں …

ابو ظہبی ۔25اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ الشاطی محل نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،انہوں نے یواے ای کے سربراہ کو صدر رجب طیب اردوان کا خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کےدوران دونوں رہنمائوں نے فلسطینیوں کی سلامتی اور علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کی جانے والی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے غزہ میں انسانی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے امدادی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی۔