اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 63 ہزار 751 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن میں 45 ہزار 565سرکاری جبکہ 18ہزار 186عازمین حج نجی سکیم کے ذریعے پہنچے۔ جمعرات کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 پروازوں سے مزید 3 ہزار 622 عازمینِ حج آج رات تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے، 8 …
تریسٹھ ہزار 751 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، 45 ہزار 565سرکاری جبکہ 18ہزار 186عازمین حج نجی سکیم کے ذریعے پہنچے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 63 ہزار 751 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن میں 45 ہزار 565سرکاری جبکہ 18ہزار 186عازمین حج نجی سکیم کے ذریعے پہنچے۔ جمعرات کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 پروازوں سے مزید 3 ہزار 622 عازمینِ حج آج رات تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے، 8 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 2486 بیگ تلاش کر کے عازمین کے حوالے کئے، راستہ بھولنے والے 110 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایا گیا، حرم گائیڈز نے 4 ہزار عازمین کی درست راستے کی طرف رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ 126 پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کر لیا گیا، پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 6 ہزار مریضوں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلئے 113 جبکہ شکایات کیلئے 80 کالز موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکیم کے 2 جبکہ سرکاری حج سکیم کے 3 عازمینِ حج کی وفات پا گئے۔








