تمام آر ٹی ایس ٹرینرز کوالیکشن کمیشن نے ٹریننگ کا عمل عزت اور احترام کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہوئی ہے ، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔15 جولائی(اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام آر ٹی ایس ٹرینرز کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ ٹریننگ کے دوران اگر کسی پولنگ سٹاف کے پاس سمارٹ فون نہیں ہے تو اسے مجبور نہ کیا جائے اور کسی صورت میں اس کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔ اتوار کو ترجمان نے بتایا کہ ٹرینرز سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی دی ہوئی …

اسلام آباد ۔15 جولائی(اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام آر ٹی ایس ٹرینرز کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ ٹریننگ کے دوران اگر کسی پولنگ سٹاف کے پاس سمارٹ فون نہیں ہے تو اسے مجبور نہ کیا جائے اور کسی صورت میں اس کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔ اتوار کو ترجمان نے بتایا کہ ٹرینرز سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق ٹریننگ کا عمل عزت اور احترام کے ساتھ جاری رکھا جائے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں ٹرینرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔