اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام بڑے ریٹیلرز کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اگست 2020ء تک ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم سے منسلک ہوجائیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں کام کرنے والے ایسے تمام بڑے ریٹیلرز جن کے چین سٹورز ہیں یا ائر کنڈیشنڈ شاپنگ …
تمام بڑے ریٹیلرز 31 اگست تک پی او ایس سسٹم سے منسلک ہوجائیں،مقررہ تاریخ تک پی او ایس نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام بڑے ریٹیلرز کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اگست 2020ء تک ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم سے منسلک ہوجائیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں کام کرنے والے ایسے تمام بڑے ریٹیلرز جن کے چین سٹورز ہیں یا ائر کنڈیشنڈ شاپنگ مالزمیں خدمات فراہم کرنے والے ریٹیلرزجن کا بجلی کا بل گذشتہ سال کے دوران 12لاکھ سے زائد رہا ہو، ان کے کاروبار کی جگہ کا سائز ایک ہزار مربع فٹ یا اس سے زائد ہو یا پھر ایسے ریٹیلرز جو بڑی تعداد میں اشیاء کی درآمد یا سپلائی کرتے ہوں، ان سب کیلئے لازم ہے کہ وہ 31اگست 2020تک اپنے تمام ریٹیل مراکز کو پی او ایس نظام سے منسلک کرلیں۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ تک پی او ایس نظام سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے جبکہ جرمانے کی ادائیگی کے بعد کسی مزید خلاف ورزی پر ایسے ریٹیلرز کو بند کردیا جائے گا۔








