تمام سٹیک ہولڈرز یورپی یونین کی جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے آئندہ دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایت

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ یورپی یونین کی جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے آئندہ دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی تجارتی بہتری کی حکمت عملی اور معاشی سفارتکاری کے مختلف پہلوؤں کا …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ یورپی یونین کی جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے آئندہ دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی تجارتی بہتری کی حکمت عملی اور معاشی سفارتکاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، وزارت تجارت اور انسانی حقوق کے سیکرٹریز کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے تمام سٹیک ہولڈرز کو یورپی یونین کی جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے آئندہ دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین دونوں کے لئے ایک ون-ون فریم ورک ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی معاشی سفارتکاری کو مضبوط بنانا ملک کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔

مزید خبریں