تمام سیاسی جماعتوں کو پاناما پیپرز کیس معاملے پر تبصروں سے گریز کرنا چاہیئے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے اور معاملے پر تبصروں سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام تو پاناما پیپرز میں …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے اور معاملے پر تبصروں سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام تو پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غیر ملکی فنڈز لینے میں بھی ملوث رہے ہیں۔

Leave a Reply