اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) گذشتہ ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرتمام کھاتہ جات کے حجم میں 0.12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطا بق 27 جولائی 2018ءکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرتمام کھاتہ جات کا حجم 12551.434 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد کم …
تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اور دیگر تمام کھاتہ جات کے حجم میں 0.12 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) گذشتہ ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرتمام کھاتہ جات کے حجم میں 0.12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطا بق 27 جولائی 2018ءکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرتمام کھاتہ جات کا حجم 12551.434 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد کم تاہم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 7.20 فیصد زیادہ ہے۔اس عرصہ میں تمام کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرتمام کھاتہ جات کا حجم 12484.235 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد کم تاہم گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.90 فیصد زیادہ ہے۔








