اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ملک سے تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو31.89 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57.53 …
تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ملک سے تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو31.89 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57.53 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو20.24 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
دسمبر2021 میں تمباکوکی برآمدات کاحجم 8.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2020 کے مقابلہ میں 545 فیصدزیادہ ہے،دسمبر 2020 میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 1.24 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مالی سال 2021 میں تمباکوکی برآمدات کاکل حجم 36.10 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی اشیا کی برآمدات کاکل حجم 15.23 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی اشیاکی برآمدات سے ملک کو11.81 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔








