تمباکو کی قومی برآمدات میں جون کے دوران 68.14فیصد اضافہ

production of air conditioners
production of air conditioners

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):تمباکو کی قومی برآمدات میں جون کے دوران 68.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2022 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.4ارب روپے تک بڑھ گئی ، جبکہ جون 2021میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 838ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح جون 2021 کے مقابلہ میں جون 2022کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات کے حجم میں 68فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔